آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، دفاع اور استحکام کیلئے کردار قابل فخر ہے: جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، دفاع اور استحکام کیلئے کردار ...
آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، دفاع اور استحکام کیلئے کردار قابل فخر ہے: جنرل قمر جاوید باجوہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملکی دفاع اور سیکیورٹی استحکام کیلئے آئی ایس آئی کا کردار قابل فخر ہے اور افسروں اور جوانوں کی قربانیاں لائق تحسین ہیں۔

پاک فوج نے 7میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے یادگار شہداءپر حاضری اور پھول چڑھائے۔

بڑھتا تعاون، پاک بحریہ کا جنگی جہاز روس پہنچ گیا، پرتپاک خیرمقدم، مشترکہ مشق میں حصہ لے گا
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو انسداد دہشت گردی اور ملکی سیکیورٹی کو استحکام بنانے کیلئے آئی ایس آئی کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع اور سیکیورٹی استحکام کیلئے آئی ایس آئی کا کردار قابل فخر ہے اور اس کے افسروں و جوانوں کی قربانیاں لائق تحسین ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -