اگر عمران خان میں غیرت ہے تو اپنے احتساب کا بھی مطالبہ کریں: بیرسٹر ظفراللہ

اگر عمران خان میں غیرت ہے تو اپنے احتساب کا بھی مطالبہ کریں: بیرسٹر ظفراللہ
اگر عمران خان میں غیرت ہے تو اپنے احتساب کا بھی مطالبہ کریں: بیرسٹر ظفراللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر ظفراللہ  خان نے کہا ہے کہ اگر عمران خان میں غیرت ہے تو وہ کہیں کہ نواز شریف کا اور میرا اکٹھا احتساب کرو۔
پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں دیگر رہنماو¿ں کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر ظفراللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا الزام یہ ہے کہ 50 ارب روپے کی پراپرٹی ہے لیکن جب 2006 میں لندن کی پراپرٹی خریدی گئی ہے اس وقت ان فلیٹس کی قیمت صرف 9 کروڑ روپے تھی۔ہم نے تمام جواب جمع کرائے لیکن خان صاحب نے تین ماہ سے جواب جمع نہیں کرایا، اگر ان میں غیرت ہے تو کہیں کہ نواز شریف کا اور میرا اکٹھا احتساب کرو۔

قطری شہزادے کے بعد دبئی کے شہزادے کے چرچے ، یہ کوئی خط نہیں بلکہ ایسی ویڈیو جاری کردی کہ سوشل میڈیا پر ہرکوئی دلدادہ ہوگیا
عمران خان پہلے الیکشن پر الزامات لگاتے رہے اور سپریم کورٹ کے کمیشن سے منہ کی کھائی اور اب سپریم کورٹ میں کہا گیا کہ اگر آپ نے کمیشن بنادیا تو اس کا بائیکاٹ کریں گے، خان صاحب آپ راجہ پورس کا ہاتھی بن کر سارے اداروں کو کچلنا چاہتے ہو۔ وہ کہتے رہے کہ کمیشن بنایا جائے اور اب کہتے ہیں کہ ہم بائیکاٹ کردیں گے انہیں صرف یہی کہوں گا کہ ” جھوٹ بولا ہے ظفر تو اس پہ قائم بھی رہو،، آدمی کو صاحب کردار ہونا چاہیے“۔

مزید :

قومی -