لالی ووڈ فلم ’مولاوے ‘ 23 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، مرکزی کاسٹ کی رائل کیفے میں شرکت

لالی ووڈ فلم ’مولاوے ‘ 23 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، مرکزی کاسٹ کی ...
لالی ووڈ فلم ’مولاوے ‘ 23 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، مرکزی کاسٹ کی رائل کیفے میں شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک برے انسان سے اچھا اور محب وطن شہری بننے کا سفر 23 دسمبر کو شروع ہونے جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لالی ووڈ فلم ”مولا وے“ کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی ہے اور یہ 23 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ مولا وے حب الوطنی پر مبنی فلم ہے جس کی کہانی فلم کے ولن ببرک شاہ کے گرد گھومتی ہے جس میں ولن سے ہیرو بننے کا سفر دکھایا گیا ہے۔ فلم کی مرکزی کاسٹ میں تیمور شاہ، ببرک شاہ اور روپ شامل ہیں۔


فلم مولا وے کی مرکزی کاسٹ نے فلم کی پروموشن شروع کر رکھی ہے اور اسی سلسلے میں انہوں نے نجی ٹی وی رائل نیوز کے پروگرام ” رائل کیفے“ میں شرکت کی ۔ پروگرام کی میزبان سائرہ صدیقی اور حنا محمود ڈوگر کی فرمائش پر ببرک شاہ نے فلم کے ایک گانے پر پرفارم بھی کیا۔ پروگرام کے پروڈیوسر خرم جہانگیر ڈ ی ڈی بھائی نے بھی خصوصی طور پر پروگرام میں شرکت کی اور فلم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں ویک اینڈ کی وجہ سے جمعہ کے روز فلمیں ریلیز کی جاتی ہیں اور لالی ووڈ فلم ’’ مولا وے‘‘ بھی رواں سال کے سیکنڈ لاسٹ جمعہ کو ریلیز کی جائے گی ۔ دوسری جانب مولا وے کا بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ کی فلم ’’ دنگل‘‘ سے ٹاکرا ہوگا جو اس سے 2 روز قبل 21 نومبر کو  سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید :

تفریح -