نومنتخب امریکی صدر کے خلاف احتجاج میں اضافہ،گوئٹے مالا میں ”شیطان“سے تشبیہہ دے کر جلا ڈالا

نومنتخب امریکی صدر کے خلاف احتجاج میں اضافہ،گوئٹے مالا میں ”شیطان“سے ...
نومنتخب امریکی صدر کے خلاف احتجاج میں اضافہ،گوئٹے مالا میں ”شیطان“سے تشبیہہ دے کر جلا ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوئٹے مالاسٹی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے پر امریکیوں کا غصہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے،مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے،وسطی امریکاکے ملک گوئٹے مالا میں شیطان کے پتلے جلانے کا تہوار منایا گیا ہے جہاں ڈونلڈ ٹرمپ  کے پتلے کو  شیطان سے تشبیہہ دے کر جلایا گیا ہے۔
گوئٹے مالا میں یہ تہوار ہرسال کرسمس سے پہلے منایاجاتاہے،اس تہوار میں پورے ملک سے لوگ جمع ہوتے ہیں شیطان کے پتلے جلانے کے ساتھ ساتھ نعرے بازی بھی کی جاتی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کی مہاجرین اوردیگرپالیسیوں سے نالاں لوگوں نے احتجاجاً  نومنتخب امریکی صدر کے پتلے جلائے ہیں۔

لالی ووڈ فلم ’مولاوے ‘ 23 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، مرکزی کاسٹ کی رائل کیفے میں شرکت