وزیر اعظم کی اہلیت سے متعلق کیس مکمل ہوچکا ،پرویز رشید نیوز لیکس کا جواب دیتے: فواد چوہدری

وزیر اعظم کی اہلیت سے متعلق کیس مکمل ہوچکا ،پرویز رشید نیوز لیکس کا جواب ...
وزیر اعظم کی اہلیت سے متعلق کیس مکمل ہوچکا ،پرویز رشید نیوز لیکس کا جواب دیتے: فواد چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی اہلیت سے متعلق کیس مکمل ہوچکا ہے، بہتر تھا کہ اپنی پریس کانفرنس میں پرویز رشید نیوز لیکس کا جواب دیتے ۔
مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جانب سے ہونے والی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے بتایا تھا کہ مل 12 ملین درہم میں بیچی گئی ہے لیکن جب ثبوت مانگے گئے تو ان کے پاس سپریم کورٹ میں دینے کیلئے ثبوت نہیں تھے، تمام الزامات عدالت میں ثابت کرچکے ہیں اور کوئی گنجائش باقی نہیں ہے۔

عمران خان سپریم کورٹ میں دلائل دینے کی بجائے کمیشن کے بائیکاٹ کی دھمکیاں دے رہے ہیں:پرویز رشید
انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کی جانب سے مسلسل جھوٹ بولا جارہا ہے ، وزیر اعظم کی اہلیت سے متعلق کیس مکمل ہوچکا ہے۔ شریف خاندان کی حمایت کرنے کی بجائے بہتر تھا کہ اپنی پریس کانفرنس میں پرویز رشید نیوز لیکس کا جواب دیتے۔

مزید :

قومی -