ہائی کورٹ :طیاروں کے حادثات کی تحقیقات سمیت ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست دائر

ہائی کورٹ :طیاروں کے حادثات کی تحقیقات سمیت ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لئے ...
ہائی کورٹ :طیاروں کے حادثات کی تحقیقات سمیت ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ کے روبروطیاروں کے حادثات کی تحقیقات اور حادثات کے ذمہ اروں کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔

یہ درخواست گزار مقامی شہری عبداللہ کی طرف سے دائرکی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نااہلی کی وجہ سے پائلٹ ناکارہ انجنوں والے جہاز چلانے پر مجبور ہیں، بعض پائلٹ شراب پی کر جہاز چلاتے ہیں، پی آئی اے بھی سیاسی مداخلت کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے، سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کی نااہلی کی وجہ سے طیاروں کے حادثات ہو رہے ہیں، درخواست میں کہا گیا ہے کہ چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا جہاز حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ جس میں 47افراد جاں بحق ہو گئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق جہاز کا ایک انجن خراب تھا،لیکن اس کے باوجود جہاز اڑانے کا رسک لیا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں قیمتی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑ گئے ۔درخواست میں مزید بتایا گیا کہ ملک میں اب تک طیاروں کے 35حادثات میں سات سو زائد قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں،عدالت اسکا نوٹس لیتے ہوئے طیاروں کے حادثات کی تحقیقات کا حکم دے اور حادثات کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔

مزید :

لاہور -