ہائی کورٹ میں سائبر کرائم ایکٹ چیلنج کردیاگیا

ہائی کورٹ میں سائبر کرائم ایکٹ چیلنج کردیاگیا
ہائی کورٹ میں سائبر کرائم ایکٹ چیلنج کردیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ کے روبروسائبر کرائم ایکٹ کو چیلنج کردیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں دائردرخواست میںایکٹ کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔

تحریک انصاف کے شیراز ذکاءایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ سائبر کرائم ایکٹ کی کابینہ نے منظوری نہیں دی جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق کسی بھی نئے قانون کی کابینہ سے لینا ضروری ہے، درخواست میں آئینی نکتہ اٹھاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سائبر کرائم ایکٹ آئین کے آرٹیکل 19 (اے) کی واضح خلاف ورزی ہے،ایکٹ کا مقصد آزادی اظہار رائے پر پابندی عائد کرنا ہے، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سائبر کرائم ایکٹ میں حکومت اور اداروں سے متعلق کی بات کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے جو غیر آئینی ہے ،سائبر کرائم ایکٹ کو غیرآئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔

مزید :

لاہور -