ہائی کورٹ :جوڈیشل الاﺅنس عدم ادائیگی کیس، توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری خزانہ طلب

ہائی کورٹ :جوڈیشل الاﺅنس عدم ادائیگی کیس، توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری ...
ہائی کورٹ :جوڈیشل الاﺅنس عدم ادائیگی کیس، توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری خزانہ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے جوڈیشل الاﺅنس کی عدم ادائیگی پر توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب کو طلبی کے نوٹس جاری کردیئے ۔

درخواست گزار انسداد دہشت گردی کی عدالت کے ملازم افتخار احمد کی توہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کی ضلعی عدلیہ کے ملازمین کو جوڈیشل الاﺅنس کی ادائیگی کا حکم دیا تھا، کئی ماہ گزرنے کے باوجود ضلعی عدلیہ کے ملازمین کو جوڈیشل الاﺅنس نہیں دیا جا رہا، عدالتی فیصلے سے متعلق سیکرٹری خزانہ کو آگاہ کیا تو سیکرٹری خزانہ نے عدالتی فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا، انہوں نے استدعا کی کہ سیکرٹری خزانہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اور ملازمین کو جوڈیشل الاﺅنس کی ادائیگی کے فیصلے پر عملدرآمد کرایا جائے۔

مزید :

لاہور -