پیرافضل قتل کیس، عدالت نے مجرم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا

پیرافضل قتل کیس، عدالت نے مجرم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا
پیرافضل قتل کیس، عدالت نے مجرم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج راجہ شاہد ضمیر نے پیرمحمد افضل کو قتل کرنے مقدمہ میں ملوث مجرم عمران کو سزائے موت اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے جبکہ مقدمہ میں شریک دوسرے ملزم رضوان کو بری کردیا ہے .

عدالت میں تھانہ شالیمارپولیس نے ملزم عمران کے خلاف پیرمحمدافضل کو قتل کرنے کے الزام میں چالان پیش کررکھا تھا، عدالت میں چالان آنے پرکیس کی باقاعدگی سے سماعت کی گئی، عدالت نے گزشتہ روزوکلا کے دلائل اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں مجرم عمران پر جرم ثابت ہونے پراسے سزائے موت اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے جبکہ دوسرے ملزم رضوان کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیاہے، استغاثہ کے مطابق عمران پرالزام تھا کہ اس نے پیرمحمد افضل کو اس بنا پر چھریاں مارکر قتل کردیاتھا کہ اس نے اس کے گھر پر جادوٹونہ کیا جس سے اس کے مالی حالات خراب ہوگئے تھے ،بعدازاں پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا۔

مزید :

لاہور -