ایڈوانس لینے کے باوجود محفل نعت میں شرکت نہ کرنے پر شیرمیانداد قوال کے خلاف ہرجانہ کا دعویٰ دائر

ایڈوانس لینے کے باوجود محفل نعت میں شرکت نہ کرنے پر شیرمیانداد قوال کے خلاف ...
ایڈوانس لینے کے باوجود محفل نعت میں شرکت نہ کرنے پر شیرمیانداد قوال کے خلاف ہرجانہ کا دعویٰ دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سول جج سید فہیم الحسن کی عدالت میں معروف قوال شیر میانداد کے خلاف 20لاکھ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کردیا گیا ہے.

فاضل جج نے دائردعوے پر قوال شیرمیاندادکونوٹس جاری کرتے ہوئے 14دسمبر کو جواب طلب کر لیاہے۔سول جج سید فہیم الحسن شاہ نے جمیل احمد کے دعوے پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل نے شیر میانداد کو ملتان چونگی میں 3دسمبر کو ہونے والی محفل نعت میں شرکت کی دعوت دی اور اس مد میں درخواست گزار جمیل احمد نے قوال کو 50ہزار روپے ایڈوانس بھی دیئے، انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ایڈوانس رقم وصول کرنے کے باوجود شیر میانداد نے ان کی محفل میں شرکت نہیں کی جس سے ان کے موکل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، انہوں نے استدعا کی کہ محفل نعت میں شرکت نہ کرنے پر قوال شیر میانداد سے 20لاکھ روپے ہرجانہ دلوایا جائے، عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے شیر میانداد سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیاہے۔

مزید :

لاہور -