انسانی حقوق کمیشن کا اجلاس،کمیٹی کا آئندہ اجلاس میں خواجہ سراوں کے نمایندوں کو مدعو کرنے کا فیصلہ

انسانی حقوق کمیشن کا اجلاس،کمیٹی کا آئندہ اجلاس میں خواجہ سراوں کے نمایندوں ...
انسانی حقوق کمیشن کا اجلاس،کمیٹی کا آئندہ اجلاس میں خواجہ سراوں کے نمایندوں کو مدعو کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کا اجلاس چیئرمین نثار خان کی صدارت میں منعقد ہوا،ملک میں خواجہ سراو¿ں کے مسائل زیر غورلائے گئے،کمیٹی نے آیندہ اجلاس میںان کے نمائندوں کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت انسانی حقوق کے حکام کا بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ ملک میں خواجہ سراوں کو ہراساں کیا جاتا ہے،بل میں ان کی تعلیم و تربیت، ملازمت کی بات کی گئی تھی، وزارت کیڈ نے اس بل کا مسودہ تیار کیا تھا، اس پر پیش رفت نہ ہو سکی،پارلیمنٹ انکے حقوق کیلیے قانون سازی کرے۔
نومنتخب امریکی صدر کے خلاف احتجاج میں اضافہ،گوئٹے مالا میں ”شیطان“سے تشبیہہ دے کر جلا ڈالا

کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ کمیشن کو خواجہ سراوں کے مسائل، انکے حل کی تجاویز لیکر آنا چاہیے تھا، آئین میں جنس کے حوالے سے کوئی تقسیم نہیں ہے۔
کمیٹی کے رکن فرحت اللہ بابر کاکہنا تھا کہ نیپ اور ٹاسک فورس میں این سی ایچ آر کو بھی شامل ہونا چاہیے،این سی ایچ آر سپریم کورٹ کے فیصلے سے رہنمائی لے،خواجہ سراوں کی پارلیمنٹ آمد سے ایک مثبت پیغام جائے گا،کمیٹی اپنے اجلاس میں ان کے صوبائی سطح کے نمایندوں کو مدعو کرے،کمیٹی کے سامنے ان کا بھی نقطہ نظر آنا چاہیے۔

مزید :

قومی -