مسٹر پرفیکٹ کی نئی آنے والی فلم ریلیز سے پہلے ہی لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب، دنگل کرسمس کے موقع پر دھوم مچادے گی: عامر خان

مسٹر پرفیکٹ کی نئی آنے والی فلم ریلیز سے پہلے ہی لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں ...
مسٹر پرفیکٹ کی نئی آنے والی فلم ریلیز سے پہلے ہی لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب، دنگل کرسمس کے موقع پر دھوم مچادے گی: عامر خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی فلموں کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی آنے والی فلم’’ دنگل ‘‘اپنی ریلیز سے پہلے ہی گفتگو کا موضوع بنی ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے پرڈیوسر اور اداکار عامر خان اور ڈائریکٹر نتیش تیواری کی زیر نگرانی بننے والی یہ فلم رواں ماہ 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، جبکہ عامر خان کی پہلی فلموں کی طر ح اس فلم نے بھی ریلیز ہو نے سے پہلے ہی لوگوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔دوسری طرف عامر خان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہاہے کہ فلم کرسمس کے موقع پر دھوم مچا دے گی اور لوگوں کی توقعات پر پورا اترے گی ۔واضح رہے کہ فلم کو بیک وقت ہندی،تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز کیا جائے گا۔

مزید :

تفریح -