کراچی کو پسماندہ علاقہ بناکر مہاجروں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، امید ہے قمر باجوہ ‘آفتاب احمد کے ورثا کو انصاف دلائیں گے: ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی کو پسماندہ علاقہ بناکر مہاجروں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، امید ہے قمر ...
کراچی کو پسماندہ علاقہ بناکر مہاجروں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، امید ہے قمر باجوہ ‘آفتاب احمد کے ورثا کو انصاف دلائیں گے: ڈاکٹر فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کو پسماندہ علاقہ بنایا جارہا ہے جبکہ مہاجروں کو بھی دیوار سے لگایا جارہا ہے۔ہم نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خدمات کو سراہا اور نئے آرمی چیف کا خیر مقدم کیا ، امید ہے کہ قمر باجوہ آفتاب احمد کے ورثا کو انصاف دلائیں گے۔
یوم شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کو پسماندہ علاقہ بنایا جا رہا ہے لیکن ظلم کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے ۔ ایم کیو ایم غریب طبقے کی جماعت ہے لیکن مہاجروں اور مظلوموں کو دیوار کے ساتھ لگایا جارہا ہے، ہم ارباب اختیار سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں اندھیر نگری چوپٹ راج، ویزوں کے اجراءکیلئے غیر قانونی دستاویزات جاری کرنا شروع کردئیے
انہوں نے کہا کہ ہمیں حلوہ اور کمزور سمجھ کر کھانے والے اپنے انجام سے ڈریں ، باہر کی سازشیں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں لیکن ہم کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، ایم کیو ایم کل بھی ایک تھی اور آج بھی ایک ہے۔ 2018 کے الیکشن میں ہمیں پہلے سے زیادہ ووٹ ملیں گے اور سندھ میں وزارت عالیہ کا اگلا حلف ہمارا وزیر اعلیٰ اٹھائے گا۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تعیناتی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خدمات کو سراہا اور نئے آرمی چیف کا خیر مقدم کیا ، امید ہے کہ قمر باجوہ آفتاب احمد کے ورثا کو انصاف دلائیں گے۔

 سیالکوٹ میونسپل کارپوریشن کا میئر بلا مقابلہ منتخب، پہلے کہتا تھا پاناما لیکس، اب کہتا ہوں کہ لوگ عمران خان کو بھول جائیں گے: خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو یاد دلانے کیلئے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یہ دن منا رہے ہیں۔ ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیو ں سے یہ ملک بنا ہے، شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور ان سے کیا ہوا ہر وعدہ پورا کریں گے۔ عمران فاروق سمیت تمام قاتلوں کی گرفتاری اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -