’جو مَرد سوشل میڈیا پر یہ کام کرتے ہیں، اُن سے بات بھی کرنے کا دل نہیں کرتا‘ خواتین نے دل کی بات کہہ دی، جان کر بہت سے مردوں کو بڑا جھٹکا لگ جائے گا

’جو مَرد سوشل میڈیا پر یہ کام کرتے ہیں، اُن سے بات بھی کرنے کا دل نہیں کرتا‘ ...
’جو مَرد سوشل میڈیا پر یہ کام کرتے ہیں، اُن سے بات بھی کرنے کا دل نہیں کرتا‘ خواتین نے دل کی بات کہہ دی، جان کر بہت سے مردوں کو بڑا جھٹکا لگ جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ پریا عام زندگی میں بعض سرگرمیاں ایسی ہیں جو مردوںکو ہرگز نہیں کرنی چاہئیں کیونکہ وہ خواتین کی نظروں میں بہت معیوب ہوتی ہیں اور خواتین ان سرگرمیوں سے یہ خیال کرتی ہیں کہ متعلقہ مرد ان پر ڈورے ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے اور وہ ایسے مردوں سے بات تک کرنا گوارہ نہیں کرتیں۔ سوال و جواب کے آن لائن فورم Redditپر ایک مرد نے گزشتہ روز خواتین سے سوال پوچھا کہ ”مردوں کی کون سی علامتیں ہوتی ہیں جن سے خواتین یہ خیال کرتی ہیں کہ وہ ان پر ڈورے ڈال رہا ہے؟“ اس کے جواب میں 1100سے زائد خواتین نے جواب دیتے ہوئے مردوں کی ان درجنوں عادات سے پردہ اٹھا دیا جو انہیں خواتین کی نظروں میں ہیچ بناتی ہیں۔ ایک خاتون نے جواب دیا کہ ”جب کوئی مرد ایک ہی نشست میں سوشل میڈیا پر میری کئی تصاویر لائیک کرتا ہے تو میں سمجھ جاتی ہوں کہ وہ مجھ پر ڈورے ڈال رہا ہے۔“ ایک اور لڑکی نے جواب دیا کہ ”جب کوئی مرد میری کسی بات پر زور زور سے قہقہے لگاتا ہے حالانکہ وہ بات اتنی مزاحیہ بھی نہیں ہوتی تب میں اس پر شک کرنے لگتی ہوں۔“

آپ نے بیویوں سے چھپ کر دوسری شادی کرنے والے مرد تو بہت دیکھیں ہوں گے لیکن اب پہلی مرتبہ اپنے شوہر سے چھپ کر دوسری شادی کرنے والی خاتون سامنے آگئی، ایسا انکشاف کہ دنیا کا ہر مرد دنگ رہ گیا
ایک خاتون نے جواب دیا کہ ”جب کوئی مرد بار بار مجھے اپنے ساتھ گھومنے کی دعوت دیتا ہے تو وہ میری نظروں میں مشکوک ہو جاتا ہے۔“ایک اور خاتون کا کہنا تھا کہ ”جب کوئی مرد میری ہر بات سے اتفاق کرتا ہے تو مجھے 100فیصد یقین ہوتا ہے کہ وہ میرے متعلق اچھی سوچ نہیں رکھتا۔ “ مزید ایک لڑکی نے کہا کہ ”جب کوئی مرد اپنے سابقہ معاشقوں کے متعلق مجھے بتاتا ہے، اپنی لمبی چوڑی آمدن اور دیگر کامیابیوں کا ذکر کرتا ہے تو مجھے یہ اچھا نہیں لگتا۔ پہلی ہی ملاقات میں کسی مرد کے منہ سے میں یہ باتیں نہیں سننا چاہتی۔“مزیدبراں ایک خاتون نے جواب دیا کہ ”جب کوئی مرد ہر بات کو گھما پھرا کر جنسیت کی طرف لیجا رہا ہو تو یہ صاف اشارہ ہوتا ہے کہ وہ آپ پر ڈورے ڈال رہا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -