امریکہ کے سب سے بڑے دشمن ملک نے پہلی مرتبہ ایٹمی میزائل بناڈالا، امریکہ میں کھلبلی مچادی

امریکہ کے سب سے بڑے دشمن ملک نے پہلی مرتبہ ایٹمی میزائل بناڈالا، امریکہ میں ...
امریکہ کے سب سے بڑے دشمن ملک نے پہلی مرتبہ ایٹمی میزائل بناڈالا، امریکہ میں کھلبلی مچادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں سال شمالی کوریا نے کئی ایٹم بموں اور میزائلوں کے تجربات کیے ہیں جس پر پوری دنیا، بالخصوص امریکہ اور مغربی ممالک مشتعل بھی ہیں اور خوف و ہراس کا شکار بھی۔ اب شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ایسا خوفناک تجربہ کر ڈالا ہے جس نے مغربی دنیا کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق اب شمالی کوریا نے ایٹم بموں کو میزائل میں نصب کرکے لانچ کرنے کا تجربہ بھی کر دیا ہے۔یہ تجربہ شمالی کوریا نے پہلی بار کیا ہے جس کے بعد وہ حقیقی معنوں میں کسی ملک پر ایٹمی حملہ کرنے کی پوزیشن میں آ گیا ہے۔

’میں لوگوں کو کہہ کر جاتا تھا کہ عمرہ پر جارہا ہوں لیکن پھر وہاں جاکر۔۔۔‘ افغان طالبان کے رہنما نے ایسی بات کہہ دی کہ سب دنگ رہ گئے
رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا اور امریکہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ”شمالی کوریا نے چھوٹے ایٹمی ہتھیار میزائل میں نصب کرکے تجربہ کیا ہے، جو زیادہ خطرناک امر ہے کیونکہ چھوٹے ایٹمی ہتھیاروں سے اسے کسی بھی ملک پر حملہ کرنے میں زیادہ ہچکچاہٹ نہیں ہو گی۔ ایک امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایاہے کہ ”شمالی کوریا ایٹم بم کو میزائل کے ذریعے ہدف تک پہنچانے کا تجربہ کر چکا ہے تاہم وہ تاحال میزائل کی ’ری انٹری‘ کے متعلق تذبذب کا شکار ہے اور اسے بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔“جنوبی کوریا کی نارتھ کورین نیوکلیئر افیئرز بیوروکے ڈائریکٹر جنرل لی سینگ ہوا کا کہنا تھا کہ ”ہر تجربے کے ساتھ شمالی کوریا جنگی اعتبار سے مزید مہارت حاصل کرتا جا رہا ہے اور زیادہ خطرناک ہتھیار جمع کرتا جا رہا ہے۔ بسااوقات ان کے تجربات ناکام ہو جاتے ہیں لیکن وہ ان سے سیکھتے ہیں اور اپنے پروگرام کو مزید جدت دیتے ہیں۔“