وہ ملک جس پر چین نے اقتصادی پابندیاں لگادیں لیکن پھر فوراً ہی بھارت مدد کیلئے میدان میں آگیا۔۔۔ کونسا ملک ہے؟ جان کر آپ کو بھی اس حرکت پر بے حد حیرت ہوگی

وہ ملک جس پر چین نے اقتصادی پابندیاں لگادیں لیکن پھر فوراً ہی بھارت مدد کیلئے ...
وہ ملک جس پر چین نے اقتصادی پابندیاں لگادیں لیکن پھر فوراً ہی بھارت مدد کیلئے میدان میں آگیا۔۔۔ کونسا ملک ہے؟ جان کر آپ کو بھی اس حرکت پر بے حد حیرت ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (نیوز ڈیسک) امریکہ کی خوشنودی کے لئے چین کے ساتھ چھیڑخانی کی غلطی کرنے والا بھارت ہر گزرتے دن کے ساتھ خطرے کی سرخ لکیر کی جانب بڑھ رہا ہے۔ بحیرہ جنوبی چین کے بارے میں امریکی پالیسی کی حمایت کرنے، جاپان کے ساتھ مل کر جنگی مشقیں کرنے اور بحیرہ ہند میں امریکی آلہ کار بننے جیسے اقدامات کے بعد اس نے چینی پابندیوں کے شکار ملک منگولیا کی کھل کر مدد کا اعلان کرکے ایک بار پھر چین کو برہم کردیا ے۔
اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق منگولیا کی جانب سے بدھ مت کے پیشوا دلائی لامہ کو دورے کی دعوت دئیے جانے پر چین نے اس پر سخت پابندیاں عائد کردی ہیں۔ چین دلائی لامہ کو اپنے زیر انتظام علاقے تبت میں مزاحمتی تحریک کا روح رواں قرار دیتا ہے اور ان کے ساتھ راہ و رسم بڑھانے والے ممالک کو اچھی نظر سے نہیں دیکھتا۔

ایک وقت میں امریکہ کے قریبی ترین اتحادی ترکی نے روس کیلئے ایسا کام کر ڈالا جو امریکہ نے کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا، ایک ہی جھٹکے میں پوری عرب دنیا امریکہ کے ہاتھوں سے نکل جائے گی کیونکہ۔۔۔
ایک جانب چین نے اظہار ناراضی کے لئے منگولیا پر پابندیاں عائد کیں تو دوسری جانب بھارت نے اسے یقین دہانی کروا دی ہے کہ اس کے لئے ایک ارب ڈالر (تقریباً 100 ارب پاکستانی روپے) کی مدد فراہم کی جا رہی اور اس مالی مدد کے بہترین استعمال کے لئے ماہرانہ خدمات بھی فراہم کی جائیں گی۔ بھارتی حکومت کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ منگولیا کے مشکل وقت پر اس کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔ وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے دورہ منگولیا کے دوران مالی مدد کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا تھا۔ چین کی جانب سے پابندیوں کے نفاذ کے بعد اب ایک بار پھر منگولیا کی حکومت کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ بھارت اس کے ساتھ کھڑا ہے۔
واضح رہے کہ بدھ رہنما دلائی لامہ نے منگولیا کا دورہ گزشتہ ماہ کیا۔ چین کی سخت مخالفت کے باوجود منگولیا نے اس دورے کی اجازت دی جس کے بعد چین نے منگولیا سے تمام سرکاری رابطے منقطع کردئیے اور اس پر متعدد پابندیاں عائد کردیں۔ منگولیا کے ہمسایہ ملک روس نے چین کی ناراضی کے خدشے کے پیش نظر اس کی کوئی مدد نہیں کی، البتہ بھارت نے فوراً سے پہلے مدد کی پیشکش کر کے ایک بار پھر چین دشمنی کا کھلا ثبوت دے ڈالا۔