جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے صدر پارک گیون ہائی کے خلاف فیصلہ دے دیا، مواخذہ تحریک کامیاب،عہدے سے ہٹا دیا گیا

جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے صدر پارک گیون ہائی کے خلاف فیصلہ دے دیا، مواخذہ ...
جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے صدر پارک گیون ہائی کے خلاف فیصلہ دے دیا، مواخذہ تحریک کامیاب،عہدے سے ہٹا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیﺅل (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہائی کے مواخذے کی تحریک کامیاب ہو گئی، انہیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اور وزیراعظم نے عبوری صدر کا عہدہ سنبھال لیا۔
دنیا نیوز کے مطابق جنوبی کوریا میں چھ ہفتوں سے جاری احتجاجی تحریک آخرکار کامیاب ہو گئی ہے، بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات میں گھری صدر پارک گیون ہائی کا مواخذہ کر دیا گیا،مواخذے کے بعد پارک کو گھر بھیج دیا گیا ہے،ان کی جگہ وزیر اعظم ہانگ کیو آن نے چارج سنبھال لیا ہے،یہ عبوری سربراہ ہوں گے۔

امریکہ کے نومنتخب صدر ٹرمپ کا پھر یو ٹرن، جس ملک کو انتخابی مہم میں’’رگڑا ‘‘ لگاتے رہے ،اسی ملک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کو سب سے بڑی ضرورت قرار دے دیا
حزب اختلاف کی جانب سے پیش کئے گئے مواخذے کے بل کی حمایت میں 234 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ 56 ارکان نے صدر کا ساتھ دیا۔ تین سو ارکان کی اسمبلی میں صدر پارک کی اپنی پارٹی کے ارکان نے بھی ان کے خلاف ووٹ ڈالا۔
حزب اختلاف کی تین جماعتوں نے صدر پارک کے مواخذے کی قرار داد پیش کی تھی، انہوں نے مواخذے سے بچنے کے لئے مستعفی ہونے کی پیشکش کی تھی جسے حزب اختلاف نے ٹھکرا دیا تھا۔
واضح رہے پارک ملک کی تاریخ کی پہلی صدر ہیں جن کا مواخذہ کیا گیا ہے،یہ وہ خاتون ہیں جو اپنے بل بوتے پر سیاست میں آئیں اور پھر صدر منتخب ہوگئیں،ان پر کرپشن کے الزامات لگے تو ملک بھر میں ایک تحریک چلائی گئی جس کے نتیجے میں ان کے مواخذہ کی تحریک لائی گئی جو کامیاب ہوئی اور گھر جانا پڑا۔