دو روز قبل حویلیاں کے پہاڑ میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف بھی سفر کر چکے ہیں

دو روز قبل حویلیاں کے پہاڑ میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں اس سے قبل ...
دو روز قبل حویلیاں کے پہاڑ میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف بھی سفر کر چکے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )دو روز قبل حویلیاں کے پہاڑ میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف بھی سفر کر چکے ہیں جس کی تصاویر وزیراعظم کے فیملی فوٹو گرافر انور علی بالتی نے اپنے فیس بک پیج پر شیئر بھی کی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق انور علی بالتی نے اپنے فیس بک پیج پر جاری پیغام میں لکھا کہ دو روز قبل چترال جانے والا طیارہ جو گر کر تباہ ہوگیاہے وہ اس میں وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ سفر کر چکے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ وہ اس طیارے میں کچھ روز قبل نوازشریف کے ساتھ سکردو گئے تھے ۔انور علی بالتی کی جانب سے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والی ایئرہوسٹس کی تصویر بھی شیئر کی گئی جنہوں نے دورہ سکردو کیلئے جانے پر جہاز میں وزیراعظم کا جہاز میں استقبال کیا تھا ۔
انور علی بالتی کا یہ پیغام پی ایم ایل این کی جانب سے اپنے فیس بک پیج پر بھی شیئر کیا گیاہے جس میں بھی یہی کہا گیاہے کہ وزیراعظم نوازشریف اس جہاز پر خود بھی کچھ روز قبل سفر کر چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ حویلیاں میں پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ پہاڑ پر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں معروف نعت خواں اور ان کی اہلیہ سمیت 47افراد جاں بحق ہو گئے تھے ۔

مزید :

اسلام آباد -