پاک فوج کے سپر سیڈ ہونے والے دونوں لیفٹیننٹ جنرلز نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی

پاک فوج کے سپر سیڈ ہونے والے دونوں لیفٹیننٹ جنرلز نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے ...
پاک فوج کے سپر سیڈ ہونے والے دونوں لیفٹیننٹ جنرلز نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)جنرل قمر جاوید باجوہ کے آرمی چیف بننے کے باعث پاک فوج کے سپر سیڈ ہونے والےدونوں لیفٹیننٹ جنرلز نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی ہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کے آرمی چیف بننے کے باعث 2 لیفٹیننٹ جنرلز سپر سیڈ ہوگئے تھے۔ پاک فوج میں روایت رہی ہے کہ سپر سیڈ ہونے والے جنرلز استعفیٰ دے کر گھر چلے جاتے ہیں تاہم اس بار کہا جارہا تھا کہ روایت ٹوٹے گی اور دونوں جنرلز آرمی سے استعفیٰ نہیں دیں گے۔

عرب شیخ کی درجنوں مہنگی ترین گاڑیاں کوڑیوں کے بھاﺅ فروخت کرنے کا حکم دے دیا گیا

نجی ٹی وی  نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں لیفٹیننٹ جنرلز نے فوج چھوڑکر قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے آرمی چیف بننے کے باعث ان سے سینئر 2 جنرلز لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد اور  لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے سپر سیڈ ہوگئے تھے۔ 

دوسری جانب نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے آرمی چیف بننے کے بعد تین لیفٹیننٹ جنرلز نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرنے  والوں میں  لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد اور لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے  سمیت لیفٹیننٹ جنرل نجیب اللہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے آج (جمعہ ) کو ہی پاک آرمی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کیے ہیں۔ انہوں نے 7 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدوں پر ترقی دی ہے جبکہ 2 کورز سمیت 3 اہم ترین عہدوں پر تقررو تبادلے بھی کیے ہیں۔

مزید :

قومی -