میاں چنوں میں لڑکی کا شناختی کارڈ نہ ہونے پر باراتیوں کا دلہن لے جانے سے انکار، فائرنگ میں 8 افراد زخمی

میاں چنوں میں لڑکی کا شناختی کارڈ نہ ہونے پر باراتیوں کا دلہن لے جانے سے ...
میاں چنوں میں لڑکی کا شناختی کارڈ نہ ہونے پر باراتیوں کا دلہن لے جانے سے انکار، فائرنگ میں 8 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میاں چنوں(ڈیلی پاکستان آن لائن) میاں چنوں میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے کہ باراتیوں نے دلہنیا کو لے جانے سے ہی انکار کردیا ہے،وجہ یہ تھی کہ لڑکی کا شناختی کارڈ ہی نہیں بنا ہوا تھا۔
باراتیوں اور دلہن والوں میں تصادم کا واقعہ نواحی گاوں 129 میں اس وقت پیش آیا جب باراتیوں نے کم عمری کے باعث دلہن کو لے جانے سے انکار کر دیا۔ باراتی اور دلہن کے رشتہ داروں میں جھگڑے کے باعث 2 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق، نکاح کے بعد شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث جھگڑا ہوا۔ پولیس نے فریقین کے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ دلہن واقعے کا سن کر غم سے نڈھال ہو گئی جبکہ دلہا موقع سے فرار ہو گیا۔

پاک فوج کے سپر سیڈ ہونے والے دونوں لیفٹیننٹ جنرلز نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی
واضح رہے پاکستانی شہریوں کا شناختی کارڈ بنانا نادرا کی ذمہ داری ہے جو وفاقی وزارت داخلہ کے زیر کنٹرول ہے،چودھری نثار علی خان کے پاس اس وزارت کا قلمدان ہے۔

مزید :

خانیوال -