جہاز میں دنیا کابہترین انجن لگاہواتھا،سپیئرپارٹس نہ ہوں تو جہازگراونڈ کردیئے جاتے ہیں: اعظم سہگل

جہاز میں دنیا کابہترین انجن لگاہواتھا،سپیئرپارٹس نہ ہوں تو جہازگراونڈ ...
جہاز میں دنیا کابہترین انجن لگاہواتھا،سپیئرپارٹس نہ ہوں تو جہازگراونڈ کردیئے جاتے ہیں: اعظم سہگل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئر مین پی آئی اے اعظم سہگل نے کہا ہے کہ اگر طیارے کے سپیئرپارٹس نہ ہوں تو جہازگراونڈ کردیئے جاتے ہیں،حادثے کا شکار ہونے والے جہاز میں دنیا کا بہترین انجن لگاہواتھا۔

جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے صدر پارک گیون ہائی کے خلاف فیصلہ دے دیا، مواخذہ تحریک کامیاب،عہدے سے ہٹا دیا گیا
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہذیب خانزادہ کے ساتھ"میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والے جہاز کے انجن جولائی اور ستمبرمیں چیک ہوئے تھے۔ جب یہ جہاز ٹیک آف کر رہا تھا تو اس کی پرفارمنس اے کلاس تھی ،دوران پرواز جہاز میں کوئی مسئلہ ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب پائلٹ نے انجن کے فیل ہونے کا بتایا تب جہاز لینڈنگ کے صرف 17 منٹ دور تھالیکن پائلٹ نے یہ نہیں بتایا کہ کونسا انجن خراب ہے۔ جب پائلٹ نے جب "مے ڈے "کی کال دی تھی تب وہ9ہزار کی بلندی پر تھا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ 7 سے 8 سال پرانے جہاز ہیں، فنی خرابیاں آتی رہتی ہیں ،ہر سال چیکنگ بھی کی جاتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام جہازوں کی چیکنگ تسلی بخش ہے،یہ سب 2007 میں خریدے گئے تھے۔ہمارے پاس 11اے ٹی آر طیارے ہیں،حال میں ہمیں گولڈ سٹینڈرڈ دیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -