ن لیگ میں بادشاہت ،پاناما کیس میں شریف فیملی کے پاس دفاع نہیں، عدالتی نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے:عمران خان

ن لیگ میں بادشاہت ،پاناما کیس میں شریف فیملی کے پاس دفاع نہیں، عدالتی نظام کو ...
ن لیگ میں بادشاہت ،پاناما کیس میں شریف فیملی کے پاس دفاع نہیں، عدالتی نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے:عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئر مین پاکستان تحریک انساف عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں جمہوریت ہے ہی نہیں ،یہ صرف بادشاہت ہے،ہمیں پتہ چل گیا ہے کہ شریف فیملی کے اس پاناما کیس میں دفاع  ہے ہی نہیں،7ماہ گزر گئے لیکن ابھی تک انہوں نے آئی سی آئی جے کو کچھ نہیں کہا۔

نواز شریف کی کبھی کسی جنرل سے نہیں بنی اسی لیے انہوں نے وزیر اعظم ہاؤس میں جاسوسی کے آلات لگا رکھے ہیں: شیخ رشید

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے پروگرام"پاور پلے"میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید تھی کہ پاناما لیکس کیس میں یہی بینچ فیصلہ کرے گا،یہ سپریم کورٹ کی تاریخ کا بہترین بینچ تھا۔پاکستان کے عدالتی نظام کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے،کیا دسمبر کا گزر جانا ن لیگ کی جیت ہے؟ہمیں موقع مل گیا ہے اور اب ہم پوری تیاری کریں گے۔جب تک ہماری عدالتیں ہمیں انصاف دیتی رہیں گی تب تک ہمیں کوئی بھی تباہ نہیں کر سکتا،انصاف پر ہی پوری قوم متحد ہوتی ہے۔ بلوچستان میں بھی اسی وجہ سے بے امنی پھیلی ہوئی ہے کہ وہاں کے لوگوں کو انصاف نہیں مل رہا ۔جنوبی کوریا کی صدر کا بھی کرپشن پر مواخذہ شروع ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑے کاروباری ہے لیکن ان کے پاس کوئی منی ٹریل نہیں ہے،ان کو 26لاکھ درہم کا نقصان تھا لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ نقصان پورا کیسے کیا؟شریف خاندان نے پاکستان کے عوام کے ساتھ غلط بیانی کی،ان کے پاس کوئی کاغذات نہیں ہیں۔

پاک فوج کے سپر سیڈ ہونے والے دونوں لیفٹیننٹ جنرلز نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب نواز شریف نے پارلیمنٹ میں اپنے بیان دیئے تب کسی خط کا زکر نہیں تھا لیکن عدالت میں اچانک سے قطری شہزادے کا خط کہاں سے آگیا؟قطری شہزادے کا ڈرامہ کیا گیا ہے،یہ خط صرف ایک مذاق تھا۔نواز شریف نے پاناما لیکس کے آنے سے پہلے کبھی نہیں کہا تھا کہ ہمارے لندن میں فلیٹس ہیں،یہ سب پکڑے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اپنی کرپشن اور منی لانڈرنگ چھپانے کے لئے جھوٹ پہ جھوٹ بول رہے ہیں،نواز شریف کو استعفی دینا چاہیے تھا۔یہ سارا پیسہ قوم کا ہے جو انہوں نے چوری کیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے پاس تمام ثبوت ہیں کہ میں نے کب اپنا فلیت خریدا اور کب بیچا ؟، میں اپنی تمام دستاویزات عدالت میں دکھا سکتا ہوں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں کو جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ اکیسویں صدی ہے اب سارا ڈیٹا انٹر نیٹ سے ہی اٹھا یا جاتا ہے،ساری دنیا یہی کام کرتی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -