امریکہ کا صدارتی انتخابات میں سائبرحملوں کی تحقیقات کادائرہ وسیع کرنے کا اعلان

امریکہ کا صدارتی انتخابات میں سائبرحملوں کی تحقیقات کادائرہ وسیع کرنے کا ...
امریکہ کا صدارتی انتخابات میں سائبرحملوں کی تحقیقات کادائرہ وسیع کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ نے صدارتی انتخابات میں سائبرحملوں کی تحقیقات کادائرہ وسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وائٹ ہاﺅس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخابات میں سائبرحملوں کی تحقیقات کادائرہ وسیع کیاجائےگا،تحقیقات میں 2008ءکے انتخابات کے دوران سائبرحملوں کوشامل کیاجائیگا۔

جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے صدر پارک گیون ہائی کے خلاف فیصلہ دے دیا، مواخذہ تحریک کامیاب،عہدے سے ہٹا دیا گیا
اس سے قبل امریکی صدر باراک اوبامہ نے تحقیقاتی اداروں سے کہا تھاکہ ان الزامات کی تفتیش کر کے رپورٹ ان کے عہدہ صدارت کے دوران ہی پیش کی جائے، بیان کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ کے نتائج کو امریکی کانگریس کے سامنے رکھا جائے گا، لیزا موناکو کا کہنا ہے کہ انتخابات کے دوران سائبر حملے کوئی نئی بات نہیں لیکن اس سال نتائج پر اثر انداز ہونے کی بھرپور کوشش کی گئی۔