k4منصوبہ ، ایف ڈبلیو او نے نئے یونٹس کی خدمات حاصل کر لیں

k4منصوبہ ، ایف ڈبلیو او نے نئے یونٹس کی خدمات حاصل کر لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے فور منصوبے کی اہمیت کے پیش نظر فرنٹیئر ورکس آگنائزیشن (ایف ڈبلیواو) نے تین نئی یونٹس کی خدمات حاصل کر لی گئیں ہیں۔ منصوبیپر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے اور مختلف امور کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح کا اجلاس کینجھر جھیل کے مقام پر منعقد ہوا جس میں منصوبے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سلیم صدیقی، ایف ڈبلیو اوکے کمانڈر بریگیڈیئر وسیم بابر اور مشاورتی کمپنی کے عاصم عثمانی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ایف ڈبلیو او کے کرنل انیس نے بتایا کہ کے فور پر کام کو مزید تیز کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے تین نئی یونٹس کی خدمات حاصل کرکے ان تعیناتی کی جا چکی ہے۔ اس کے علاوہ ساٹھ فٹ سے بھی زیادہ بوم والی نئی دیوہیکل مشینیں درآمد کی گئی ہیں جو کنجھر جھیل کے اندر زیر آب ڈریجنگ کے لئے استعمال کی جائیں گی ۔جس کا کام پہلے ہی شروع کیا جا چکا ہے۔ ان مشینوں کو Bargesکے ذریعے جھیل میں اتارا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ جھیل کے باہر زیرو پوائنٹ پر بھاری مشینری کے ذریعے کھدائی کا کام بھی تیز رفتاری سے جاری ہے۔ 124 کلو میٹرطویل منصوبے کے مختلف مقامات پر سروے اور مارکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ کئی مقامات پر کھدائی کا عمل بھی جاری ہے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کمانڈر ایف ڈبیلو او بریگیڈیئر وسیم بابر نے کہا کہ کے فور منصوبہ انتہائی اہم نوعیت کا منصوبہ ہے اور اس چیلنج کو ہم نے قبول کیا ہے ۔ بھرپور صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ منصوبے کو انشااللہ وقت پر مکمل کرلیا جائے گا۔ کے فور کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سلیم صدیقی نے کہا کہ کمانڈر وسیم بابر کی حکمت عملی خصوصی دلچسپی کے باعث کام کی رفتار مزید تیز ہوئی ہے،مزید تین یونٹس کی تعیناتی منصوبے کے لئے فائدہ مند ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جھیل میں انٹیک چیمبر۶۵ کروڑ گیلن پانی یومیہ کو مدنظر رکھ کر بنایا جارہا ہے جبکہ پہلے مرحلے میں ۲۶ کروڑ گیلن یومیہ آب رسانی کے لئے لائنیں تعمیر کی جائیں گی۔ پانی کے بھاو اور اس کی نگرانی کے لئے کنجھر جھیل اور سپرہائی کے مقام پر سائٹ آفس بھی جلد تعمیر ہو جائیں گے۔سلیم صدیقی نے کہا کہ ایف ڈبلیو او کے افسران اور جوان دن رات کام میں مصروف ہیں جس سے اس بات کا اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ وہ اس عظیم منصوبے میں اپنی پوری صلاحیتوں کو ا ستعمال کر رہے ہیں۔ بریفنگ میں کے فور کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر سید قیصر علی، معین احمد۔ ایف ڈبلیو او کے کرنل انیس، کرنل ذیشان ولی، کرنل ذیشان محمود، کرنل حسن، کیپٹن علی، چیف ریزیڈنٹ انجینئر امیر علی وسان ، کرنل اجمل رشید اور دیگر موجود تھے۔