یہ باپ اپنے بیٹے کو سزا دینے کے لئے اس کے سامنے خود کو بری طرح کیوں پیٹ رہا ہے؟ جان کر ہر باپ کی آنکھوں میں آنسو آجائیں

یہ باپ اپنے بیٹے کو سزا دینے کے لئے اس کے سامنے خود کو بری طرح کیوں پیٹ رہا ہے؟ ...
یہ باپ اپنے بیٹے کو سزا دینے کے لئے اس کے سامنے خود کو بری طرح کیوں پیٹ رہا ہے؟ جان کر ہر باپ کی آنکھوں میں آنسو آجائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) اولاد سے کوئی غلطی ہو جائے تو والدین کس طرح اسے سمجھائیں کہ آئندہ وہ غلطی کا ارتکاب نا کرے؟ اس سوال کے بہت سے جوابات ہوسکتے ہیں، لیکن ایک چینی باپ نے اپنے بیٹے کو سبق دینے کا ایسا طریقہ اختیار کیا ہے کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا ہے۔
چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ وائبو پر اس حیرت انگیز واقعے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک چینی شخص اپنے بیٹے سے سوال کررہا ہے ”جب میں نے تمہیں منع کیا تھا تو تم موبائل فون سکول لے کر کیوں گئے؟“ اس پر لڑکا جواب دیتا ہے ”ٹیچر نے موبائل فون لانے کو کہا تھا۔“باپ اس بات پر برہم ہوتے ہوئے کہتا ہے ”یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ٹیچر نے موبائل فون لانے کو کہا تھا؟ میں نے تمہیں سمجھایا تھا لیکن تم نے میری بات پر عمل کیوں نہیں کیا؟“ اس پر بیٹا طنزیہ انداز میں باپ کو یہ چینی مقولہ سناتا ہے ”استاد تربیت میں سختی نہ کرے تو یہ اس کی سستی ہے“ باپ اپنے بیٹے کی یہ بات سن کر چند لمحے تو خاموش رہتا ہے اور پھر ایک لاٹھی اٹھا کر اس کے ہاتھ میں دیتا ہے اور اس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتا ہے ”میں نے تم پر سختی نہیں کی۔ یہ میری غلطی ہے اور مجھے اس کی سزا ملنی چاہیے۔“ پھر وہ اپنی شرٹ اتار کر بیٹھ جاتا ہے اور اپنے بیٹے سے کہتا ہے ”میری پیٹھ پر لاٹھیاں برساﺅ! میں نے تمہیں سکھانے کے لئے سختی سے کام نہیں لیا اور یہ میری غلطی ہے۔ مجھے اس کی سزا دو!“

’جب بھی فیس بک پر کوئی میری تصویر لائیک کرتا ہے، مجھے میرے شوہر سے مکے پڑتے ہیں کیونکہ۔۔۔‘
یہ بات سن کر لڑکا آبدیدہ ہوجاتا ہے لیکن اس کا باپ اپنی بات پر اصرار جاری رکھتے ہوئے کہتا ہے ”میں کہہ رہا ہوں میری کمر پر لاٹھیاں برساﺅ۔ میں نے تمہاری تربیت ٹھیک طریقے سے نہیں کی، یہ میری غلطی ہے، مجھے سزا دو! میں کہتا ہوں کہ میری پیٹھ پر لاٹھیاں برساﺅ!“
پھر وہ لڑکے کے ہاتھ سے لاٹھی چھینتا ہے اور خود ہی اپنی کمر پر اسے برسانا شروع کردیتا ہے۔ وہ اپنی پیٹھ پر لاٹھی مارتے ہوئے کہتا ہے ”میں نے اپنے بیٹے کی تربیت ٹھیک نہیں کی یہ میری سزا ہے، یہ میری سزا ہے، یہ میری سزا ہے!“ یہ منظر دیکھ کر لڑکا زاروقطار رونے لگتا ہے۔ پھر اس کا باپ دوبارہ اس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتا ہے ” اس بار میں نے غلطی کی اور لاٹھیاں میری پیٹھ پر برسیں، اگلی بار اگر تم نے غلطی کی تو یہی لاٹھیاں تمہاری پیٹھ پر برسیں گی۔ جتنی لاٹھیاں میری پیٹھ پر برسیں اتنی ہی تمہاری پیٹھ پر برسیں گی!“

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر سامنے آئی تو پورے ملک میں ایک ہنگامہ برپاہوگیا ۔ بہت سے لوگ ہیں جو اس بات کی تعریف کررہے ہیں کہ اس شخص نے اپنے بیٹے کو سبق سکھانے کے لئے اپنی پیٹھ پر لاٹھیاں برسائیں، لیکن دوسری جانب ایک رائے یہ بھی ہے کہ بچوں کی تربیت کے لئے یہ انداز مناسب نہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس باپ کا طریقہ غلط یا صحیح ہو سکتا ہے لیکن اس کا بیٹا دوبارہ غلطی کرنے سے قبل سو بار سوچے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -