”نیازی صاحب ،آپ سے میں معافی چاہتا ہوں “عمران خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے تقریر میں شہباز شریف کو معافی کیوں مانگنا پڑ گئی ؟جان کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

”نیازی صاحب ،آپ سے میں معافی چاہتا ہوں “عمران خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے ...
”نیازی صاحب ،آپ سے میں معافی چاہتا ہوں “عمران خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے تقریر میں شہباز شریف کو معافی کیوں مانگنا پڑ گئی ؟جان کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جھنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے تقریب میں موجود معروف تجزیہ نگار حفیظ اللہ نیازی سے معافی مانگ لی ۔تفصیل کے مطابق آج جھنگ میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاور پلانٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جہاں ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا ،اس میں وزیر اعظم اور کئی رہنماﺅں سمیت چینی مہمان بھی شریک تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے عمران خان کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنا یا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی نے غریب قوم کے 22 ماہ ضائع کئے،عمران نیازی باتیں بہت کرتے ہیں لیکن ان کے دائیں بائیں کھڑے لوگوں نے قرض معاف کرائے اورغریب قوم کااربوں کھربوں لوٹاگیا،وہ کس کوواپس لانا ہے؟۔
عمران خان کو نیازی کہتے ہوئے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شہباز شریف کو یاد آیا کہ تقریب میں حفیظ اللہ نیازی بھی بیٹھے ہوئے ہیں تو پھر وزیر اعلیٰ پنجاب نے فوراً حفیظ اللہ نیازی سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ تقریب میں حفیظ اللہ نیازی صاحب موجود ہیں ،میں ان سے معافی مانگتا ہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو نتھیا گلی کے پہاڑ سے اتر کر خیال آیا کہ پشاور میں میٹرو بس لگاﺅں گا ،انہوں نے خیبر پختونخواہ میں ایک فیصد بجلی نہیں بنائی لیکن کہتے ہیں نیا خیبر پختونخواہ بناﺅں گا ۔
ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید :

جھنگ -