بھارت میں نوجوان لڑکی کے ہاں بچے کی پیدائش، لیکن دیکھ کر پورے ہسپتال میں کھلبلی مچ گئی، ایسا تاریخ میں آج تک کبھی نہ ہوا کہ بچے کی۔۔۔

بھارت میں نوجوان لڑکی کے ہاں بچے کی پیدائش، لیکن دیکھ کر پورے ہسپتال میں ...
بھارت میں نوجوان لڑکی کے ہاں بچے کی پیدائش، لیکن دیکھ کر پورے ہسپتال میں کھلبلی مچ گئی، ایسا تاریخ میں آج تک کبھی نہ ہوا کہ بچے کی۔۔۔

  

نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں ایک خاتون کے ہاں ایک ایسے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی کہ ڈاکٹروں نے بھی اپنی زندگی میں اس طرح کا واقعہ پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق نوجوان خاتون مشکورہ بی بی کے ہاں جنم لینے والے بچے کی ٹانگیں اوپر سے لے کر پیروں کی ایڑیوں تک آپس میں جڑی ہوئی تھیں، جس سے وہ افسانوی مخلوق جل پری جیسا نظر آتا تھا۔ رانوں کے آپس میں جڑے ہونے کی وجہ سے بچے کی جنس کی تصدیق کرنا بھی ممکن نہ تھا۔ 

کلکتہ کے چتا رنجن سیوا سادن ہسپتال میں جنم لینے والا یہ بچہ محض چار گھنٹے بعد ہی دنیا سے رخصت ہوگیا۔ ڈاکٹر سدیپ ساہا کا کہنا تھا کہ غربت کے باعث بچے کے والدین حمل کے دوران الٹراساؤنڈ نہیں کرواسکے تھے ورنہ پہلے ہی بچے کے جسم میں خرابی کا علم ہوجاتا اور بروقت اسقاط حمل کیا جاسکتا تھا۔

ڈاکٹروں کے مطابق یہ بچہ ’سائرینو میلیا‘ نامی جسمانی بگاڑ کا شکار تھا، جسے دیگر الفاظ میں ’مرمیڈ سنڈروم‘ بھی کہا جاتا ہے۔ اول تو اس طرح کے کسی بچے کی پیدائش ہی انتہائی کمیاب واقعہ ہے، اور اگر اس بگاڑ کے ساتھ کوئی بچہ پیدا ہو بھی تو اس کا زندہ رہنا ممکن نہیں ہوتا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید :

ڈیلی بائیٹس -