شیخ رشید نے لندن میں بیٹھے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو ہلا دیا ،ٹوئٹ کے بعد ویڈیو پیغام بھی جاری کردیا

شیخ رشید نے لندن میں بیٹھے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو ہلا دیا ...
شیخ رشید نے لندن میں بیٹھے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو ہلا دیا ،ٹوئٹ کے بعد ویڈیو پیغام بھی جاری کردیا

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )کوئی بھی وزارت وزیر اعظم کے بھروسے کا نتیجہ ہے ،وزیراعظم جس کو بھی بہتر سمجھتے ہیں۔ لندن سے جاری ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھاکہ اگر وزیراعظم کو لگتا ہے کہ میں کام صحیح کر رہا ہوں تو میرا کام جاری رہے گا اور اگر وہ سمجھتے ہیں کہ میں کام ٹھیک نہیں کر رہا اور کوئی بھی آکر مزید بہتر کام کر سکتا ہے تو یہ بھی ان کا استحقاق ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں تک بھی وزیر اعظم کی مہربانی اور تحر یک انصاف کی وجہ سے پہنچے ہیں ،اگر وزیراعظم کہیں گے کہ ایم این اے کے طور پر کام کرو تو وہ کام شروع کردیں گے ،اس میں ایسی کوئی بڑی بات نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ آج لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نے وزارت اطلاعات میں آ نے کی پیشکش کی تاہم مجھ میں اتنی ہمت نہیں، دن رات کام کرتا رہوں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ لندن میں 8 دن سے پکنک پر ہیں، میں نے ان سے کہا ہے کہ لندن سے واپس آجاو۔

اس کے جواب میں فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ شیخ رشید صاحب کے لیے میں خوشی کے ساتھ اپنی پوزیشن خالی کرنے کے لیے اور رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے اپنی خدمات دینے کے لیے بھی تیار ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سب پاکستان کی عوام کی جانب سے پیش کردہ طاقت اور بھروسے پر عمل پیرا ہیں اور وزیراعظم فیصلہ کریں گے کہ کون کس کردار کے لیے فٹ ہے ۔فواد چوہدری نے مزید کہاتھا کہ تاہم جب تک میں وزیر ہوں ،تب تک میں اشتہاری لابی کے خلاف نہیں جھکوں گا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید : قومی