دھماکے کے وقت کونسے اہم وفاقی وزیر محفل میلاد میں موجود تھے ؟لرزہ خیز خبر آگئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )شہر قائد اچانک دھماکے سے لرز اٹھا ،دہشت گردوں نے ایم کیو ایم کے زیر اہتمام محفل میلاد کو دہشتگردی کا نشانہ بنا یا جہاں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی سمیت ایم کیو ایم کی قیادت بھی موجود تھی ۔تفصیل کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے پرفیوم چوک میں ایم کیو ایم کے زیر اہتمام محفل میلاد جاری تھاکہ اس دوران وہاں زور دار دھماکہ ہوا جس کی زد میں آکر چھ لوگ زخمی ہوئے اور اس میں خالد مقبول صدیقی کے کوآرڈینیٹر بھی زخمی ہوئے ۔دھماکے کے وقت خالد مقبول صدیقی سٹیج اور خواجہ اظہار الحسن سٹیج پر بیٹھے ہوئے تھے ۔نجی نیوز چینل جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے بتا یا کہ دھماکے کے وقت میں اور خالد مقبول صدیقی سٹیج پر موجود تھے اور ہمارے بالکل بائیں جانب ہوا ۔انہوں نے بتا یا کہ دھماکے کے بعد پنڈال میں موجود لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی ۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکے سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین اور کنونیئر محفوظ ہیں ۔
ویڈیو دیکھیں