گلستان جوہر میں کریکر دھماکہ ،گورنر اور چیف سیکرٹری سندھ نے آئی جی اور کمشنر سے رپورٹ طلب کر لی

گلستان جوہر میں کریکر دھماکہ ،گورنر اور چیف سیکرٹری سندھ نے آئی جی اور ...
گلستان جوہر میں کریکر دھماکہ ،گورنر اور چیف سیکرٹری سندھ نے آئی جی اور کمشنر سے رپورٹ طلب کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ عمران اسماعیل اور چیف سیکریٹری ممتازعلی شاہ نے شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام ہونے والی محفل میلاد میں کریکر دھماکے پرآئی جی سندھ اورکمشنر سےرپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور چیف سیکرٹری ممتازعلی شاہ نے  گلستان جوہر میں  ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام ہونے والی محفل میلاد میں ہونے والے کریکر دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اور کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ  دھماکے  کے زخمیوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔دوسری طرف انچارج سی ٹی ڈی مظہرمشوانی نے دھماکےکی جگہ کادورہ کرتے ہوئے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سٹیج کےآگےاورپیچھےتمام چیزوں کامعائنہ کررہےہیں جبکہ اطراف کی عمارتوں میں تلاشی کاکام شروع کردیاہے ،چیک کیاجارہاہےکہ دھماکاکس نوعیت کاتھا؟۔واضح رہے کہ رات گئے گلستان جوہر کے علاقے پرفیوم چوک پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام محفل میلاد جاری تھی کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار میلاد کی محفل میں کریکر حملہ کر کے با آسانی فرار ہو گئے ،دھماکے کی آواز انتہائی دور تک سنی گئی جبکہ دھماکے سے محفل میلاد میں بھگدڑ مچ گئی۔بم دھماکے سے 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،زخمی ہونے والوں میں وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے کوآرڈی نیٹر بھی شامل ہیں۔

مزید :

قومی -