امریکا سمجھ رہا ہے کہ پاکستان پر دباؤ ڈال کر مسئلہ حل ہوگا تو یہ ممکن نہیں:مفتاح اسماعیل

امریکا سمجھ رہا ہے کہ پاکستان پر دباؤ ڈال کر مسئلہ حل ہوگا تو یہ ممکن ...
 امریکا سمجھ رہا ہے کہ پاکستان پر دباؤ ڈال کر مسئلہ حل ہوگا تو یہ ممکن نہیں:مفتاح اسماعیل

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے امریکا کو زبردست جواب دینے پر وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ  امریکا سمجھ رہا ہے کہ پاکستان پر دباؤ ڈال کر مسئلہ حل ہوگا تو یہ ممکن نہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں ایک تقریب کے دوران ن لیگ کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر عمران خان نے امریکا کو بہت اچھا جواب دیا ہے،امریکا کا پرانا اصول ہے ڈو مور، ہم اور کتنا مور کریں، افغان مسئلہ سلجھانے کیلئے پاکستان امریکا کو ساتھ کام کرنا پڑے گا، امریکا سمجھ رہا ہے کہ پاکستان پر دباؤ ڈال کر مسئلہ حل ہوگا تو یہ ممکن نہیں۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہعوام کا حکومت کی 100 روزہ کارکردگی پر ردعمل آ چکا ہے، حکومت کو خود نہیں پتا کہ کیا کرنا ہے؟ ڈالر کی قدر کبھی بڑھ رہی ہے کبھی گھٹ رہی ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں اچھی پولٹری انڈسٹری ہے، غریبوں کو مرغی دینے کا پائلٹ پروجیکٹ شہباز شریف نے شروع کیا تھا، حکومت کو غربت کے خاتمے کیلئے بہت سے اقدامات کرنا ہوں گے، تعلیم زیادہ ضروری ہے اگر انہیں انڈے بانٹنے ہیں تو انڈے بانٹیں۔

x

مزید : قومی