مردان ،دو بچوں کی ماں قتل ،قاتل شوہر اور بھائی موقع سے فرار

مردان ،دو بچوں کی ماں قتل ،قاتل شوہر اور بھائی موقع سے فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ) گڑھی کپورہ کے علاقہ محمود آباد میں دوبچوں کی ماں کو شوہر اوربھائی نے مل کرموت کے گھاٹ اتاردیا پولیس رپورٹ کے مطابق مسماۃ (ن) کی چارسال قبل خورشید ولد روزی خان سے شادی ہوئی تھی جس کے بطن سے اس کے دوبچے تھے پولیس کے مطابق گذشتہ روز خورشید نے لڑکی کے بھائی سیار سے مل کر فائرنگ کردی جس سے مسماۃ (ن) لگ کر موقع پر جان بحق ہوگئی تھانہ گڑھی کپورہ پولیس نے مقتولہ کی ماں کے بیان پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تاہم ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔