امارات میں پاکستانی مزدوروں کیلئے کم سے کم اجرت 800 درہم مقرر

امارات میں پاکستانی مزدوروں کیلئے کم سے کم اجرت 800 درہم مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ابوظہبی( آن لائن )متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانی مزدوروں کیلئے کم سے کم اجرت 800 امارتی درہم (( 30ہزار 340 پاکستانی روپے مقرر کردی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر معظم احمد خان نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کے شکرگزار ہیں جنھوں نے حکومت پاکستان کی درخواست پرکم سے کم اجرت 800 درہم مقرر کی ،اس سے کفیل کی جانب سے مزدوروں کے ساتھ برا سلوک روکنے میں بھی مدد ملے گی۔پاکستانی سفیر نے بتایا کہ اجرت سے متعلق قانون پر عمل درآمد ہورہا ہے،دیگر خلیجی ممالک سے بھی اس نوعیت کے سسٹم پر عمل درآمد کیلئے بات کی جائیگی۔ اس کے علاوہ حکومت پاکستان سے درخواست کی گئی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مزید کمیونٹی اسکولز کھولنے کیلئے مدد فراہم کی جائے۔ پاکستانیوں کے ساتھ سفارت خانے میں برا سلوک کے واقعات بہت کم ہوتے ہیں،تاہم سفارت خانے کے عملہ اور افسران سے بات کرکے اپنا رویہ مزید بہتر بنانے کیلئے کہا جائیگا۔
پاکستانی سفیر