ڈیرہ ،پولیس کا جوئے کے اڈوں پر چھاپہ ،1 گرفتار

ڈیرہ ،پولیس کا جوئے کے اڈوں پر چھاپہ ،1 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)ایس ایچ اوسٹی محمدجاویدمروت کاپولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ میچوں پرلگائے گئے جوئے کے اڈے پرچھاپہ‘دومیں سے ایک ملزم گرفتار‘28ہزارروپے کی داؤمنی ،دوٹیلیفون ، تین کلکولیٹر ، دوموبائل فون سمیت دیگرآلات قماربازی برآمد،مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ظہوربابرآفریدی کی ہدایت اوراے ایس پی سٹی ناصرمحمودکی نگرانی میں سٹی پولیس کی بھاری نفری نے ایس ایچ اومحمدجاویدمروت کی قیادت میں سٹی میں بالاخانہ پرچھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران موقع پر موجودآصف بلوچ سکنہ محلہ ساڑھی فقیر گلی ڈبہ تباخی کو گرفتارکرلیاجب کہ دوسراملزم عثمان سکنہ اسلامیہ کالونی موقع سے فرارہوگیا۔پولیس نے بالاخانہ سے بذریعہ انٹرنیٹ کرکٹ میچوں پر شرط لگاکر قماربازی کے آلات دوٹیلیفون ، تین کلکولیٹر،چھ ریموٹ ، دوموبائل اورداؤمنی کی رقم 28ہزارروپے برآمدکرلیے ۔پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف 5/6قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔