لاہور ڈسٹرکٹ بار الیکشن ،امیدواروں کی انتخابی مہم عروج پر
لاہور(نامہ نگار)لاہور ڈسٹرکٹ بار کے آئندہ سال ہونے والے انتخابات میں امیدواروں کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے ،سیشن کورٹ اور سول کورٹ میں امیدواروں کے حامی وکلا ء کی گہما گہمی بڑھتی جارہی ہے لاہور بارایسوسی ایشن کے آئندہ ہونے والے انتخابات میں 25کے قریب امیدوار حصہ لے رہے ہیں،ایشیاء کی سب سے بڑی بارلاہور بار کے انتخابات 12جنوری کو ہوں گے ،انتخاب میں صدارت کی نشست پر اب تک 3 امیدوار عاصم چیمہ، اویس احمد قاضی اور خواجہ نیئر ایڈووکیٹ سامنے آئیں ہیں،لاہور بار کی صدارت کی نشست حاصل کرنے کے لیے تینوں امیداراپنے حامی وکلا کے ساتھ چیمبر ٹو چیمبر ووٹ مانگ رہے ہیں جبکہ نائب صدر کی نشست پر 8 امیدوار اعجاز بسرا، رانا نعیم، رانا آصف بابر ہمایوں چوہان اور پرویز سلہری کے نام سامنے آئے ہیں۔جنرل سیکرٹری کی نشست پر چودھری ابرار، ریحان میو، عدیل عرفان، آصف شاکر، مقصود کوکھر اور نصیر بھولا امیدوارہیں۔
،اسی طرح جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پراْسامہ ،تحسین اکبر گجرجبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست پر نعمان راجا اور نعیمہ مشتاق کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
امیدواروں کی طرف سے انتخابی مہم تیز کردی گئی ہے ،وکلا ء کی طرف سے ناشتے اور ڈور ٹو ڈور ووٹ مانگنے کا سلسلہ جاری ہے ،امیدواروں کے حامی وکلا ء صبح سے ہی سیشن کورٹ اور سول کورٹ میں قطاروں کی صورت میں کھڑے ہو کر امیدوار کے لیے ووٹ مانگتے دکھائی دیتے ہیں۔لاہور بار کے موجودہ صدرملک ارشد کی طرف سے چند روز میں الیکشن کمیشن مقرر کردیا جاے گا جس کے بعد امیدواروں کا باقاعدہ ضابطہ اخلاق اور کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا جائے گا۔