عمران خان نے کس کو این آر او دے دیا؟ بڑا الزام لگ گیا

عمران خان نے کس کو این آر او دے دیا؟ بڑا الزام لگ گیا
عمران خان نے کس کو این آر او دے دیا؟ بڑا الزام لگ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد / کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے منی لانڈرنگ کرکے سنٹرل لندن میں جائیدادیں خریدیں لیکن عمران خان نے انہیں این آر او دے دیا ہے۔ عابد شیر علی کی جانب سے الزام عائد کیے جانے پر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر کوئی ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کیے جائیں ۔
عابد شیر علی نے ٹوئٹر پر وفاقی وزیر برائے آبی وسائل پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا نے سنٹرل لندن میں جائیدادیں خریدنے کیلئے 11 ملین پاﺅنڈز سے زیادہ کی رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے پاکستان سے بھجوائی۔ عمران خان نے فیصل واوڈا کو این آر او دے دیا ہے اور چیئرمین نیب کو کہا ہے کہ ان کی حلال منی لانڈرنگ کے خلاف تحقیقات نہ کی جائیں ۔ فیصل واوڈا کو اپنی منی ٹریل اور ذریعہ آمدن بتانا ہوگا ، میں انہیں مناظرے کا چیلنج کرتا ہوں۔


عابد شیر علی کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات پر وفاقی وزیر آبی وسائل بھی میدان میں آگئے اور انہیں عدالت سے رجوع کرنے کی آفر کردی۔ فیصل واوڈا نے عابد شیر علی کے ٹویٹ کے جواب میں کہا ’ نہ تو مجھے تمہاری شکل دیکھنے کا کوئی شوق ہے اور نہ ہی تمہاری بے کار باتیں سننے میں دلچسپی ہے ۔ اگر آپ کے پاس ثبوت موجود ہیں تو بتاﺅ کہ مجھے کہاں آنا ہوگا۔ اپنے اس بزدل لیڈر نواز شریف کی طرح مت بھاگو جو قومی اسمبلی ، سپریم کورٹ اور ٹی وی پر جھوٹ بولتا رہا ہے۔ فیصل واوڈا نے عابد شیر علی کو دعوت دی کہ اگر ان کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو انہیں عدالت جانا چاہیے۔

مزید :

قومی -سیاست -