حکومت کے ترجمان جھوٹ بولتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

حکومت کے ترجمان جھوٹ بولتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
حکومت کے ترجمان جھوٹ بولتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کی نئی نویلی حکومت کو 100 دن مکمل ہو چکے ہیں جس حوالے سے گزشتہ ماہ کے آخر میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اپنی کامیابیوں کا ڈنکا بجایا گیا اور خوب واہ واہی سمیٹی گئی تاہم ڈالر کی قیمت حکومت کی پکڑ میں نہیں آ رہی اور سٹا ک مارکیٹ آئے دن اپنی نفسیاتی حد کھوتی ہوئی نظر آ رہی ہے ۔
ٹویٹر صارفین انتہائی ’بے رحم ‘ ہیں جو کہ کسی صورت بھی کسی کو نہیں بخشتے چاہے وہ کوئی بھی ہو ، جس کی ایک واضح مثال وزیر اطلاعات کا ہیلی کاپٹر کی فی کلومیٹر لاگت اور سینئر صحافی روف کلاسرا کے حوالے سے چلنے والی میمی ہیں ۔ تاہم ٹویٹر پر معیشت اور توانائی امور پر حکومتی ترجمان ڈاکٹر فروخ سلیم بھی’ رنگے ہاتھوں‘ پکڑے گئے ہیں ، وہ معروف کالم نگار ہونے کے باعث بھی شہرت رکھتے ہیں ۔
ڈاکٹر فرخ سلیم نے ٹویٹر پر ایک تصویر کا عکس شیئر کیا جس میں دنیا کے معروف ترین برانڈز کی تصاویر بنائی گئیں ہیں جن پر ڈالروں میں رقوم واضح کی گئیں ہیں ۔ جن کے بارے میں حکومتی ترجمان نے تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے 100 روزہ کارکردگی میں 8 بڑی سرمایہ کاریاں ملک میں لے کر آئے ہیں ۔ جن میں پیپسی جو کہ ایک بلین ڈالر ،کوک 200 ملین ڈالر ، کار ساز کمپنی سوزوکی 450 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری شامل ہے جبکہ ان کے علاوہ اس تصویر میں رینالٹ ، ایگزون موبل اور سمنز کمپنی بھی شامل ہے ۔


حکومتی ترجمان کا یہ پیغام چند ہی لمحوں میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب شیئر کیا گیا جو کہ وائرل ہو تا چلا گیا اور پھر یہ پیغام اس شخصیت تک پہنچا جن کا تعارف ’ سید حامد فالکی ‘ ہے ، جنہوں نے ٹویٹر پر اپنے بار ے میں معلومات جو فراہم کی ہیں اس کے مطابق وہ ایک انشورنس کمپنی میں ہیومن ریسورس کے سربراہ کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں ۔
حامد فالکی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کر تے ہوئے دعویٰ کیا کہ ”آپ عادی طور پر جھوٹے ہیں اور آپ اس پر شرم بھی محسوس نہیں کرتے ، پیپسی ، رینالٹ ،سوزوکی سمیت یہ ساری سرمایہ کاری تین سال قبل ملک میں لائی گئی تھی ۔ ان کا کہناتھا کہ میں نے 2016 میں رینالٹ کمپنی میں ملازمین کی بھرتیوں کیلئے بطور ” ریکروٹمنٹ کنسلٹنٹ “ فرائض انجام دیئے تھے ۔

مزید :

قومی -