اپنی بیگم سے لڑائی ہوجائے تو دوستی کا سائنسی طریقہ جانئے

اپنی بیگم سے لڑائی ہوجائے تو دوستی کا سائنسی طریقہ جانئے
اپنی بیگم سے لڑائی ہوجائے تو دوستی کا سائنسی طریقہ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)میاں بیوی کی لڑائی تو گویا عالمگیر سچائی ہے اور لڑائی کے بعد مصالحت کا طریقہ ہر جوڑے کا اپنا ہو سکتا ہے۔ اب پہلی بار سائنسدانوں نے میاں بیوی کی لڑائی کے بعد دوبارہ تعلق خوشگوار بنانے کا ایک سائنسی طریقہ بھی بتا دیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق امریکہ کی کارنیگی میلن یونیورسٹی کے ماہرین نے اس تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ اگر میاں بیوی میں لڑائی ہو جائے تو بغل گیر ہونے سے دونوں میں مصالحت ہو سکتی ہے اور دوبارہ تعلق خوشگوار ہو سکتا ہے۔ اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 400سے زائد جوڑوں کی لڑائیوں اور اس کے فوری بعد بغل گیر ہونے کے اثرات کا جائزہ لیا اور نتائج مرتب کیے۔
نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ لڑائی کے بعد جب ایک فریق دوسرے کو گلے لگاتا ہے تو دوسرے کے موڈ پر اس کے انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔لڑائی کے بعد دوسرے فریق کو گلے لگانا اس پر دو طرفہ اثرات مرتب کرتا ہے۔ ایک طرف اس کے ذہن سے لڑائی کے اثرات محو ہوتے ہیں اور دوسری طرف اس میں خوشی اور محبت کے جذبات کو ابھارتا ہے۔ سائنسدانوں نے نتائج میں بتایا ہے کہ لڑائی کے بعد مصالحت کا یہ سائنسی طریقہ صرف میاں بیوی پر ہی نہیں بلکہ بلا تفریقِ جنس و عمر کسی پر بھی یکساں اثرات مرتب کرتا ہے۔ اگر آپ کی کسی دوست، رشتہ دار یا ساتھی ورکر سے لڑائی ہوتی ہے تو اس سے معانقہ کرنے سے بھی بہت جلد آپ کے اس کے ساتھ تعلقات دوبارہ بحال ہوجائیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -