وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی افواہیں بے بنیاد،نواز شریف جا سکتا ہے تو زرداری کو بھی جانے دینا چاہیے: شیخ رشید

وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی افواہیں بے بنیاد،نواز شریف جا سکتا ہے تو زرداری ...
وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی افواہیں بے بنیاد،نواز شریف جا سکتا ہے تو زرداری کو بھی جانے دینا چاہیے: شیخ رشید

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ اِن ہاؤس تبدیلی کی باتیں کرنے والے خواب دیکھ رہے ہیں، وفاقی کابینہ میں بھی تبدیلی کی افواہیں بھی بے بنیاد ہیں، عمران خان کی سرپرستی میں حکومت پانچ سال پورے کرے گی،عمران خان کے علاوہ پی ٹی آئی میں کچھ نہیں ،وزیراعلی عثمان بزداراچھا کام کررہے ہیں میں اِن سے خوش ہوں، فردوس عاشق اعوان بھی اچھا کام کر رہی ہیں ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ اِن ہاؤس تبدیلی کی باتیں کرنے والے خواب دیکھ رہے ہیں، چوہدری برادران ہمارے بھائی ہیں، وہ ہمارے ساتھ ہیں اور وہ کہیں نہیں جا رہے، وفاقی کابینہ میں بھی تبدیلی کی افواہیں بھی بے بنیاد ہیں، عمران خان کی سرپرستی میں حکومت پانچ سال پورے کرے گی ،عمران خان کے علاوہ پی ٹی آئی میں کچھ نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے،نواز شریف جا سکتا ہے تو زرداری کو بھی جانے دینا چاہیے، آصف زرداری پیسے دے دینگے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں دو دو ماہ کابینہ کا اجلاس ہوتا تھا جبکہ اب ایسا نہیں ہے،عمران خان کابینہ میں تمام لوگوں کی سنتے ہیں، نئے سال میں ریلوے کو نئی جدت دے کر جانا چاہتا ہے ریلوے میں مزید بہتری آئے گی، عثمان بزدار نے ریلوے میں لڑکیوں کے لئے ایک یونیورسٹی بنائی، میں ذاتی طور پر عثمان بزدار سے خوش ہوں، فردوس عاشق اعوان بھی اچھا کام کر رہی ہیں، ان کی کارکردگی سے بھی خوش ہوں۔

مزید : قومی


loading...