آئین پر من وعن عمل کیا جائے تو سب کچھ ٹھیک ہوجائیگا،ملک میں لینڈ ریفامز کی ضرورت ہے:سہیل وڑائچ

آئین پر من وعن عمل کیا جائے تو سب کچھ ٹھیک ہوجائیگا،ملک میں لینڈ ریفامز کی ...
آئین پر من وعن عمل کیا جائے تو سب کچھ ٹھیک ہوجائیگا،ملک میں لینڈ ریفامز کی ضرورت ہے:سہیل وڑائچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر تجزیہ نگار اور معروف صحافی سہیل وڑائچ نے کہاہے کہ اگر آئین پر من وعن عمل کیا جائے تو سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا، ملک میں لینڈ ریفارمز کی ضرورت ہے،منفی سوچ سے کچھ حاصل نہیں ہوتا اس لیے مثبت سوچنا چاہیے،میں ہمیشہ مثبت سوچتا ہوں، مثبت سوچ سے ہی معاشرے میں لوگوں کی بات سنی جاسکتی اور ان سے سیکھا جاسکتا ہے۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں بارہویں عالمی اردو کانفرنس کے آخری روز ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہاکہ مثبت سوچ کی وجہ سے جدو جہد کا جذبہ پیدا ہوتا ہے، میں غلطی بہت دور سے پکڑ لیتا ہوں لیکن پھر بھی اپنی سوچ کو مثبت رکھتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ہم بڑے بے وفا لوگ ہیں لیکن عوام بھی باوفا نہیں، ہر بار کسی نہ کسی نئے کو منتخب کرلیتے ہیں۔سہیل وڑائچ نے کہاکہ صحافت کو اُس وقت  خطرہ پیدا ہوتا ہے جب جھوٹ کی بنیاد پر اپنے مخالف کو نقصان اور پسندیدہ کو فائدہ پہنچایا جاتا ہے،عوام کو میڈیا پر تنقید کا حق حاصل ہے، ترقی یافتہ ممالک میں بھی صحافیوں پر آرٹیکل لکھے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جہاں بھی جدوجہد ہورہی ہے وہ حقوق کے حصول کے لیے ہورہی ہے، ہمارے حقوق بھی آئین میں درج ہیں لیکن ان پر قبضہ ہے جنہیں حاصل کرنے کے لیےجدوجہد ہورہی ہے۔