ملتان میں نان سٹاپ ڈاکے‘ چوریاں‘پولیس وارداتوں سے لاعلم 

ملتان میں نان سٹاپ ڈاکے‘ چوریاں‘پولیس وارداتوں سے لاعلم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (  خبر نگار خصو صی  )  ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق الپہ پولیس کے علاقے میں دو ڈاکوؤں نے سجاد احمد سے 20ہزار روپے چھین لئے سیتل ماڑی پولیس کے علاقے میں مبین علی سے تین ہزار روپے اور(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

 دو عدد موبائل فون سیٹ، سیتل ماڑی پولیس کے علاقے میں سرکاری ملازم مبشر علی سے 40 ہزار روپے چھین لئے گئے نیوملتان پولیس کے علاقے میں محمد حمزہ کی ہمشیرہ سے نقدی وموبائل فون، دہلی گیٹ پولیس کیعلاقے میں اسد عارف سے 60 ہزار روپے اور محمد ذیشان سے موٹرسائیکل اور 35ہزار روپے چھین لئے گئے قطب پور پولیس کے علاقے سے محمد روف اور طاہر کے موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے ممتاز ا?باد پولیس کے علاقے سے جاوید اقبال اور دیگر گیارہ افراد کے موبائل فون چوری کر لئے گئے گلگشت پولیس کے علاقے سے ا?صف اور دیگر افراد کے 23عدد موبائل فون سیٹ چوری کر لئے گئے زکریا پولیس کے علاقے سے طاہر عباس کا موٹرسائیکل، سیتل ماڑی پولیس کے علاقے سے قمر حسین، صد ر پولیس کے علاقے سے نوید احمد اور الپہ پولیس کے علاقے سے محمد طارق کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا پاک گیٹ پولیس کیعلاقے سے عدیل کا موبائل فون، شاہد کا موٹرسائیکل اور بدھلہ سنت پولیس کیعلاقے میں شہباز خان کے بھانے سے دو عدد جانور چوری کر لئے گئے۔
لاعلم