عمران خان، عثمان بزدارپنجاب کو مثالی صوبہ بنانے کیلئے سرگرم‘ آصف مجید 

عمران خان، عثمان بزدارپنجاب کو مثالی صوبہ بنانے کیلئے سرگرم‘ آصف مجید 

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجیدنے کہاہے کہ وزیراعلی پنجاب تعلیم اورصحت کے شعبوں کی بہتری کے لیے بھرپورتوجہ مرکوزکیے ہوئے ہیں اورانشاء اللہ پنجاب کوملک کامثالی صوبہ بنائیں گے‘ تعلیم کے معیارمیں بہتری سے ہی حقیقی معنوں میں تبدیلی آئے گی جونوجوان نسل کے بہترمستقبل کاباعث بنے گی۔بروک فیلڈکالج کی مقامی مارکی(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

میں منعقدہ تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ طلباء اورطالبات کوتعلیم کے میدان میں بھرپورمحنت ولگن سے پڑھ لکھ کرملک وقوم کی ترقی میں اپناکرداراداکرناہوگااوراس لیے حکومت نوجوان نسل کوبہترمستقبل دینے کے لیے مختلف ریلیف فراہم کرنے کے لیے پروگرامزکااجراء کررہی ہے‘ انہوں نے کالج کے طلباء کی کارکردگی کوبھی سراہااورسٹاف کی محنت کی تعریف کی‘ اس موقع پرپرنسپل کالج شہزادقیوم نے کہاکہ آئندہ بھی مزیدتقریبات کے انعقادکااعادہ کیااورکہاکہ غیرنصابی سرگرمیوں کے بغیرطلباء میں اعتماداورتخلیق کی کمی رہتی ہے جس کے لیے ایسی تقریبات منعقدکرناضروری ہیں‘ اس موقع پرپروفیسرعبدالمنان‘ ملک محمداشرف‘ چوہدری محمدنعیم‘ محمدماجدعلی‘ عدنان خالددرانی سمیت ماہرین تعلیم کی کثیرتعدادنے شرکت کی‘ آخرمیں بہترین پرفارمنس کامظاہرہ کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے اوران کے اعزازمیں پرتکلف ظہرانہ دیاگیا۔

آصف مجید 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -