رحیم یار خان‘ کالے یرقان سے متاثرہ کمسن بچے سمیت 4افراد جاں بحق 

رحیم یار خان‘ کالے یرقان سے متاثرہ کمسن بچے سمیت 4افراد جاں بحق 

  

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان) کالے یرقان میں مبتلاکمسن بچے سمیت مزید چار افراد ہسپتال میں دم توڑگئے تفصیل کے مطابق اوچ شریف کارہائشی9سالہ کمسن زنیرعباس‘ چک126کی80سالہ نذیراں بی بی‘ اوباڑو کا50سالہ گل احمد اور جمالدین والی کارہائشی45سالہ حاجی (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

احمد کوکالے یرقان میں مبتلا ہونے پرورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود چاروں افراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ 3متاثرین جن میں ڈیرہ بگٹی کی رہائشی50سالہ بیبے مائی‘ شاہ فیصل کالونی کی45سالہ انورمائی اور جناح پارک کارہائشی28سالہ محمدامجد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

کالا یرقان 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -