حکومت کی کارکردگی زیرو‘ حکومت داخلی‘ خارجی  سطح پر فلاپ‘ احمد یار ہنجرا کی صحافیوں سے گف

حکومت کی کارکردگی زیرو‘ حکومت داخلی‘ خارجی  سطح پر فلاپ‘ احمد یار ہنجرا کی ...

  

تگو

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی  وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار(بقیہ نمبر7صفحہ12پر)

 ہنجراء نے کہا ہے کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد بجلی اور گیس کی قیمتوں سمیت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں میں. بے تحاشہ اضافہ کیا گیا، بجلی کے نرخوں میں اضافے کے حکومتی فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں،مہنگائی،ن لیگ کا دور مثالی،بے روز گا ر ی کے خاتمہ کے لئے موجودہ حکومت کے پاس کوئی پلاننگ نہیں، حکومت کی جانب سے کئے گئے عوام سے وعدے پورے نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے ملک میں بیروز گاری، مہنگائی روز افزوں بڑھ رہی ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر میڈیا کے نمائندوں سے بات  چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت کی تمام داخلی و خارجی پالیسیاں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں اور اس کی کارکردگی عملی طور پر صفر ہے، حکومت کی جانب سے کئے گئے عوام سے وعدے پورے نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے ملک میں بیروز گاری، مہنگائی روز افزوں بڑھ رہی ہے جبکہ ملکی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا دورحکومت مثالی دورتھا جسے لوگ اب بھی قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں موجودہ حکومت کے پاس عوام کی فلاح وبہبود کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی جلد صحت یابی کیلئے پوری قوم کی دعائیں انکے ساتھ ہیں، موجودہ حکمرانوں نے جس طرح سے سیاسی انتقام کا انہیں نشانہ بنایا اور انکی بیماری پر وزیر اعظم سمیت انکے وزارء کی جانب سے جوبیان بازی کی گئی تاریخ میں وہ الفاظ سیاہ حروف میں لکھے جائینگے،انہوں نے مزیدکہا کہ ریکارڈ مہنگائی،بے روز گا ر ی اور لا قانونیت کے خاتمہ کے لئے موجودہ حکومت کے پاس کوئی پلاننگ نہیں ہے،تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے قوم کو مہنگائی ما یوسی اور بے چینی کے سوا کچھ نہیں د یا۔ 

احمد یار 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -