مالی پریشانیاں‘ دوشیزہ سمیت دو افراد کی زہر پی کر خود کشی

  مالی پریشانیاں‘ دوشیزہ سمیت دو افراد کی زہر پی کر خود کشی

  

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)والد کی ڈانٹ اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر دوشیزہ سمیت دو افراد نے کالا پتھر اورگندم میں رکھنے والی گولیاں کھاکرخودکشی کرلی تفصیل کے مطابق رکن پور کی رہائشی16سالہ شازیہ بی بی کو گھریلوکام کاج نہ کرنے پروالد عبدالرحمٰن نے (بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

بری طرح ڈانٹ جس سے دلبرداشتہ ہوکر کالا پتھر پانی میں گھول کر پی لیا‘ اسی طرح ابوالحسن کالونی کے رہائشی 25سالہ دو بچوں کاوالد محمدبلال نے مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالی‘ حالت غیرہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود دونوں افراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے4 افراد جن میں میر پورماتھیلو کی رہائشی45سالہ عزیزاں مائی‘ چک260کا 15 سالہ محمدعمران‘ جناح پارک کا25سالہ محمد وسیم اور ڈہرکی کارہائشی30سالہ عدنان کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

خود کشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -