بنوں‘ ڈی سی کے نامناسب رویے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

بنوں‘ ڈی سی کے نامناسب رویے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

بنوں (بیورو رپورٹ) بنوں، ٹی ایم او تورغر کے ساتھ نامناسب رویئے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،قلم چھوڑ ہڑتال کی ڈی سی تورغر کو نامناسب رویہ کی فوری تحقیقات کرنے کا مطالبہ، راوف اللہ خان ریجنل میونسپل افیسر بنوں ڈویژن، سلیم جاوید میاں خیل ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے بنوں اور تمام پی یو جی ایف اور نان پی یو جی ایف ملازمین کی طرف سے ٹی ایم او کنڈرتورغراور سٹاف کے ساتھ ہونیوالے تشدداورغیر اخلاقی حرکت پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر تورغر انتظامی آفیسر ہونے کے باوجود اس قسم کی اخلاق سے گری ہوئی حرکت کرتے ہیں جو برداشت کے قابل نہیں ٹی ایم اوز انتظامی ڈھانچے کی اہم اکائی ہے اور ایکدوسرے کا احترام سب پر لازم ہیں اور قانون کے دائرے میں رہ کر ایکدوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے ہم ٹی ایم او تورغر کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اُن کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں صوبائی حکومت ڈی سی تورغر کے نامناسب رویئے کی تحقیقات کرکے محکمانہ کاروائی کرے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -