حکومت عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے: علی محمد خان 

      حکومت عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے: علی محمد خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ(نمائندہ پاکستان)حکومت عوام کی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے میں نے پی کے پچپن میں گیس کی فراہمی پر عدالت سے سٹے نہیں لیا ہے مخالفین جھوٹی پراپیگنڈہ کر رہے ہیں تحریک انصاف نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے شیرگڑھ میں جنازگاہ تعمیر کی جائے گی شیرگڑھ میں حاجی زیارت خان محلہ کو گیس کی فراہمی کے سلسلے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کی مسائل سے با خبر ہے اور عوم کی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ غریب عوام کی حقوق کے لئے جنگ لڑی ہے اور میں نے پی کے پچپن میں گیس کی فراہمی پر عدالت سے سٹے نہیں لیا ہے مخالفین جھوٹا پراپیگنڈہ کر رہے ہیں لوند خوڑ کے لئے گیس کی منظوری میں نے کی ہے اور علاقے کی دیگر دیہات کے لئے بھی منظوری لی ہے انہوں نے شیرگڑھ میں جنازگاہ کی تعمیر کا اعلان کیا اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان اور عوام کثیر تعداد میں موجود تھے حاجی شاہ وزیر خان نے وفاقی وزیر علی محمد خان کا شکریہ ادا کیا۔