واپڈا ملازمین کے مسائل ہر صورت حل کر کے دم لیں گے‘محمد اقبال

واپڈا ملازمین کے مسائل ہر صورت حل کر کے دم لیں گے‘محمد اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (بیورو رپورٹ)پاکستان واپڈا پیغام یونین کے زونل سیکرٹری محمد اقبال خان نے کہا ہے کہ واپڈاکے ملازمین کے مسائل ہر صورت حل کر کے دم لیں گے ملازمینوں کے مسائل ہم اپنے مسائل سمجھتے ہیں ہم ان کے مسائل سے غافل نہیں اس موقع پر حافظ دا نیاز بھی موجود تھے اُنہوں نے کہا کہ ہماری یونین ملازمین کے مسا ئل کے حل کے لئے کوششیں کررہی ہے ملازمین کے جتنے مسائل ہیں ایک ایک کرکے حل کرائیں گے پاکستا ن واپڈا پیغام یونین واپڈا کونجکاری کر نے نہیں دے گی واپڈا ایک منافع بخش ادارہ ہے لیکن کچھ کرپٹ عناصرکی وجہ سے ادارہ ترقی نہیں کر رہا ہے ملازمین ا س مافیا ک سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ہمارا ساتھ دیں۔