جدید ترین ٹیکنالوجی وقت کی اہم ضرورت ہے‘ وحید اختر تنولی

  جدید ترین ٹیکنالوجی وقت کی اہم ضرورت ہے‘ وحید اختر تنولی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حویلیاں (نامہ نگار) موجودہ دور جدیدمیں سولر سسٹم اور جدید ترین ٹیکنالوجی وقت کی اہم ضرورت ہے دارارقم سکول حویلیاں میں منعقد ہونے والی تقریب سے ایم،ڈی رحمت تنولی مہمان خصوصی وحید اختر تنولی محمد نبیل عباسی کا بچوں کے ایجاد شدہ سٹالوں پر تفصیلی وزیٹ کے بعد صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں بجلی گیس وغیرہ کا بڑا فقدان تھا جس پر وفاقی حکومت نے سابقہ وموجودہ دور میں ترجیح بنیادوں پر کام کیئے ہیں لیکن ملک میں توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے سولر سسٹم کی ایسی ایجاد جو دن رات کام کرے کی بڑی سخت ضرورت ہے نبیل عباسی نے کہا کہ آئندہ آنے والے وقت میں تقریباً2040تک تمام گاڑیوں سے آیل پیٹرول گیس کا سسٹم ختم کرنے کا فگر دیا ہوا ہے اسطرح سے گاڑیاں بھی الیکٹرانک سسٹم کے تحت چلیں گی مہمان خصوصی وحید اختر تنولی اور نبیل عباسی نے تقریب میں لگے الیکٹرانک سسٹم سٹال جو کے دارارقم سکول کے بچوں نے اپنی صلاحیتوں کو بروے کار لاتے ہوئے خود تیار کیئے اور مہمان خصوصی کے سوالوں کے انگلش میں جواب دیئے تو ایم، ڈی رحمت تنولی سے مخاطب ہوئے کہا کہ یہ آپکی فرض شناسی اور ٹیچرز کی محنت ولگن کا نتیجہ ہے کے بچوں نے ہر سوال کے جواب دیئے اور اچھی کارکردگی کا مظائرہ کیا ہے۔