ہنگو‘ مختلف واقعات میں بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

ہنگو‘ مختلف واقعات میں بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

  

ہنگو(بیورو رپورٹ)ہنگو میں دو مختلف واقعات میں بچی سمیت 3 افراد جانبحق۔2 خواتین سمیت 3 زخمی نریاب میں مکان کی چھت گرنے سے بچی سمیت 2 افراد جانبحق جبکہ دو آبہ میں موٹر سائیکلوں کے مابین تصادم ایک شخص چل بسا۔زخمی ہسپتال منتقل۔پولیس کے مطابق کہ تحصیل ٹل علاقہ نریاب میں حافظ عالم کے رہائشی مکان میں کمرے کی خستہ حال چھت گرنے سے ایک بچی اور خاتون جانبحق جبکہ دو خواتین زخمی ہوئیں۔پولیس اور مقامی آبادی کے افراد نے امداد سرگرمیوں سے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔دوسر ی جانب علاقہ دوآبہ میں دو موٹر سائیکلوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں ٹل کا رہائشی شاہد حسن ولد خان محمد جانبحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا جسکو طبعی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -